ٹیسٹ

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 27 اگست کو منعقدہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ کیلئے سرگودہا میں تین انٹری ٹیسٹ سینٹرز قائم کر دیئے گئے

سرگودہا(گلف آن لائن) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 27 اگست کو منعقدہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ کے لیے سرگودہا میں تین انٹری ٹیسٹ سینٹرز قائم کر دیئے گئے۔جن میں یونیورسٹی آف سرگودہا، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے طالبات چاندنی چوک اور گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں چار ہزار سے زائد امیدوار انٹری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔

ان سنٹرز پر امیدواروں کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کو زمہ داریاں تفویض کر دی ہیں اور ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی جی کو امتحان کا فوکل پرسن مقرر کر دیا جو انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ اور رجسٹرار جامعہ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور سی او ایجوکیشن سروے اور نگران عملہ کو تعینات کرنے کے پابند ہوں گے۔

اس حوالہ سے 27 اگست بروز اتوار کو ان امتحانی سنٹرز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔ نگران عملہ کو سرکٹ ہاوس سے امتحانی سنٹرز تک لانے لیجانے اور تینوں امتحانی مراکز پر والدین کے بیٹھنے، پنکھے اور پانی وغیرہ کے انتظامات اور امیدوران کی آگاہی کے لیے بینرز وغیرہ لگانے کی زمہ داری اے ڈی سی ایف اینڈ پی اور کئیر ٹیکر کمشنر دفتر کو سونپی گئی ہے۔ جہاں رجسٹرار جامع سینٹرز پرامیدواروں کے موبائل فون جمع کرنے کے لیے خصوصی کاونٹرز لگائے گے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے فیسکو حکام سے کہا ہے کہ وہ 27 اگست کو صبح سات بجے سے دوپہر دو بجے تک تینوں امتحانی مراکز پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ نادار حکام کو ہر سینٹر پر امیدواروں کی بائیو میٹرک کے لیے نادار وین کی دستیابی کو یقینی بنانے جبکہ سی او ہیلتھ کو تمام سنٹرز پر کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے طبی کیمپ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحان میٹریل لانے لے کے جانے کے لیے رجسٹرار جامعہ سرگودہا اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی ڈیوٹی لگائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں