لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انٹر نیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے دوسرے سیزن میں ایکشن میں ہوں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ تین سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن کر پرجوش ہوں، یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے شائقین کی جانب سے میری ٹیم کو بھی بھرپور سپورٹ ملے گی۔آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کا دوسرا سیزن متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال جنوری میں ہو گا۔