کوالالمپور (گلف آن لائن)مس یونیورس آرگنائزیشن نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر انڈونیشیا میں اپنی فرنچائز سے تعلقات منقطع کر لیے اور رواں سال ملائیشیا میں ہونے والا مقابلہ بھی منسوخ کر دیا۔
مس یونیورس میں حصہ لینے والی چھ خواتین نے انڈونیشیا کے منتظمین پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں اور پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔جنسی ہراسانی کی شکایات سامنے آنے پر امریکا میں قائم مس یونیورس آرگنائزیشن نے ای میل بیان میں کہا ہے.
کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا منتظمین کی سب سے بڑی ذمہ داری تھی جو انہوں نے پوری نہیں کی۔منتظمین کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر انڈونیشیا میں اپنی فرنچائز اور اس کے ڈائریکٹر کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر رہے ہیں۔