وزیر اعظم مودی

مودی کی فرمائش بی سی سی آئی کو مہنگی پڑگئی، ایکس سے گولڈن ٹک گنوا دیا

ممبئی (گلف آن لائن)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی فرمائش ماننے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس سے گولڈن ٹک گنوا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنے مصدقہ ایکس اکاؤنٹ پر 77ویں یوم آزادی سے قبل ڈسپلے پکچر میں بھارتی ‘ترنگے’ کی تصویر لگائی جس کے بعد اکاؤنٹ کا گولڈن ٹک ہٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق 13 اگست کو نریندر مودی نے ایکس پر پیغام جاری کیا اور بھارتی شہریوں سے درخواست کی کہ سب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈسپلے پکچر پر بھارتی جھنڈے کی تصویر لگائیں۔مودی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہر گھر ترنگا تحریک کے جذبے کے تحت، آئیے ہم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں.

یہ انوکھی کوشش ہمارے پیارے ملک اور ہمارے درمیان تعلق کو مزید گہرا کرے گی۔رپورٹس کے مطابق مودی کی اس فرمائش کے بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی رہنماؤں سمیت بی سی سی آئی نے بھی ڈی پی تبدیل کی، جس کے بعد ان سب کا گولڈن ٹک یا بلیو ٹک ختم ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں