پاکستان

16 ماہ تاریخ کا مشکل ترین دور تھا، اللہ کا شکر ہے جس نے بھاری ذمہ داری سے سرخرو فرمایا’ شہباز شریف

لاہور(گلف آن لائن)سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر پارٹی کے تنظیمی امور اور مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رانا مشہود نے 16 ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سمیت ملکی اور خارجی بحرانوں سے نکالنے پر سابق وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک دی اور کہا کہ آپ نے پاکستان اور عوام کی مخلصانہ خدمت کی روایت برقرار رکھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے اس بھاری ذمہ داری سے سرخرو فرمایا، 16 ماہ تاریخ کا مشکل ترین دور تھا، دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی اور معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار فرمائے، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کی معاشی خود انحصاری کی مظبوط بنیاد رکھ دی ہے۔ شہباز شریف نے رانا مشہود کی ملک اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور ان کے جذبات پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں