جمیکا (گلف آن لائن)ویسٹ انڈیز سے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے والی بھارتی ٹیم نے کچھ منفی ریکارڈز بنا لیے۔ویسٹ انڈیز نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو باآسانی 8 وکٹ سے ہرا کر سیریز تین دو سے جیت لی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سیریز کے بعد بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کچھ منفی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم 25 ماہ میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہاری ہے جبکہ دوطرفہ سیریز کی بات کی جائے تو بھارتی ٹیم کو ویسٹ انڈیز سے 17 سال بعد شکست ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف اس ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم کبھی کسی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3 میچ نہیں ہاری تھی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے 5 میچوں کی سیریز میں بھارت کو تین دو سے شکست دی ہے۔