بیجنگ (گلف آن لائن)
چائنا ریلوے کے کنمنگ بیورو گروپ کی اطلاعات کے مطابق 16 اگست تک ، چین – لاؤس ریلوے سے مجموعی طور پر 20.09 ملین مسافروں نے سفر کیا، جس میں اندرونِ ملک سیکشن میں 17.09 ملین مسافر اور غیر ملکی سیکشن میں 3 ملین مسافر شامل تھے ۔ ان اعدادو شمار نے چین – لاؤس اقتصادی راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے اور چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تشکیل میں نیا حصہ شامل کیا ہے۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 3 دسمبر 2021 کو چین-لاؤس ریلوے کے افتتاح کے بعد سے چین اور لاؤس کے ریلوے محکموں نے اعلی معیار، پائیداری اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو فائدہ پہنچانے کے اہداف پر عمل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے لوگوں کے لئے ترقی، خوشحالی اور دوستی کی شاہراہ تعمیر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے.