مریم نواز

نوجوان تیاری کر لیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے، مریم نواز

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف ارگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان تیاری کر لیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے،فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اور انتشار پیدا کیا،اس کا عملی مظاہرہ قوم 2014 کے دھرنے اور 9 مئی کے واقعات کی صورت میں دیکھ چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوارڈی نیٹر ز سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مریم نواز نے پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوارڈی نیٹرز میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کیے۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی اصل طاقت نوجوان ہیں،،پارٹی کا مستقبل نوجوان ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں ترقی ان کا حق ہے،اب دور نوجوانوں کا ہے،پارٹی ہر سطح پر یوتھ اور اس کے نمائندوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی،آپ نے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں لیپ ٹاپ،انڈومنٹ فنڈز، یوتھ لون پروگرام اور کھیلوں کے میدانوں میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ، مسلم لیگ (ن)کے شیروں نے ہر موقع پر فرنٹ لائن واریئرز کا اپنا کردار ادا کیا،

نواز شریف نے جب بھی نوجوانوں کو کال دی انہوں نے اپنے قائد کی کال پر لبیک کہا، نوجوان تیاری کر لیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے،فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اور انتشار پیدا کیا،اس کا عملی مظاہرہ قوم 2014 کے دھرنے اور 9 مئی کے واقعات کی صورت میں دیکھ چکی ہے ،فتنہ فساد گروپ نے پاکستان میں ڈنڈے اور گالی کی سیاست کو فروغ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں