ایرانی وزیرخارجہ

تعلقات کی بحالی، ایرانی وزیر خارجہ پہلے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض(گلف آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔ سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں اختلافات کے خاتمے سمیت دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقسعودی عرب اور ایران کے درمیان مارچ میں تاریخی مفاہمت کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان مارچ میں چین کی ثالثی میں معاہدہ ہوا۔

جس میں دیرینہ حریفوں نے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور اپنے اپنے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ڈپٹی وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، حسین امیر عبد اللہیان کا سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان نے خیر مقدم کیا۔دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا، اختلافات کے خاتمے سمیت دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ مشرق وسطی کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں