مریم نواز

بس حادثے کی وجوہات کا تعین ضروری ہے، مریم نواز

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ بس حادثے کی وجوہات کا تعین ضروری ہے۔مریم نواز نے فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کے تصادم کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا.

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ واقعہ پر انتہائی دکھ ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں شامل ہیں، اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر دے۔مریم نواز نے کہاکہ بس حادثے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں