اسلام آباد(گلف آن لائن) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں جان کر دل دہل گیا ہے ۔اپنے بیان میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اتوار کو شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں جان کر دل دہل گیا ہے جس میں 11 بے گناہ مزدوروں کی جانیں گئیں۔ تشدد کے احمقانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔