چین

چین باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے تصور پر کاربند ہے، چینی میڈ یا

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی مید یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ برکس ممالک کے مختلف قومی حالات ہیں لیکن خوشحالی اور ترقی کی جستجو مشترک ہے۔ برکس ممالک میں سب سے بڑے اقتصادی ملک کے طور پر، چین باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے تصور پر کاربند ہے، اور “اقتصادی کیک” کو بڑا بنانے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے، تاکہ دنیا کے مزید ممالک ترقی کے سفر میں شریک ہو سکیں۔

چین برکس تعاون کی توسیع کو وسیع اور گہری سطح تک فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور برکس کے عملی تعاون کی لچک اور قوت کو مضبوط بنا رہا ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے 2017 میں شیامن میں برکس سربراہی اجلاس میں “برکس پلس ” کا تصور پیش کیا، جس میں مزید ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کو یکجہتی، تعاون، باہمی فائدے اور جیت جیت تعاون کے نتائج کے مقصد میں شامل ہونے کی دعوت دی، اور مشترکہ ترقی اور کامیابی حاصل کی۔

وا ضح رہے کہ جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدرسیرل رامافوسا کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ 21 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
جنوبی افریقہ میں اپنے قیام کے دوران، شی جن پھنگ سیرل رامافوسا کے ساتھ چین-افریقہ رہنماؤں کے مکالمے کی شریک صدارت بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں