افریقی نیشنل کانگریس

برکس تعاون کا طریقہ کار رکن ممالک کی ترقی کو فروغ دیتا ہے، افریقی نیشنل کانگریس

وکٹوریہ(گلف آن لائن)چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں جنوبی افریقہ کی افریقی نیشنل کانگریس کے جنرل سیکرٹری، فکلی مبلولا نے کہا ہے کہ برکس تعاون کا طریقہ کار بہت اہم ہے اور اس نے رکن ممالک کی ترقی کو فروغ دینے میں عملی اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فکلی مبولولا نے کہا کہ ہم ترقی پذیر ممالک میں برکس کی توسیع اور صنعت کاری جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ ہم نے وبائی امراض سے پیدا ہونے والے مشکل چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک کے مثبت اثرات کو بھی دیکھا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ برکس میکانزم نے رکن ممالک کی ترقی کو فروغ دینے میں واقعی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں ہے۔ بین الاقوامی عدل و انصاف کے لیے تمام ممالک کی آواز مضبوط ہو گئی ہے اور عوام کی ترقی اور تعاون کی خواہش مزید توانا ہو گئی ہے۔ نہ ختم ہونے والے عالمی چیلنجز کے پیش نظر صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو ، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو آج کی دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں