ڈینگی

مزید 5افراد ڈینگی کا شکار

راولپنڈی (گلف آن لائن)راولپنڈی مزید 5 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے،

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے 13مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

رواں برس انسداد ڈینگی قوانین پرعمل نہ کرنے پر ایک ہزار360مقدمات درج کئے گئے، ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر24 لاکھ کے جرمانے،338مقامات سیل جبکہ 544چالان کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں