hafiz-naeem-ur-rehman

پیپلزپارٹی کی15 سال کی حکومت کیوائٹ پیپرکی بجائے بلیک پیپرلائیں گئے، حافظ نعیم

کراچی (گلف آن لائن) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پیپلزپارٹی کے پندرہ سال کی حکومت کا وائٹ پیپرکی بجائے بلیک پیپر لائیں گئے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے براہ راست عوام کو گولیاں ماری جارہی ہیں۔

لیکن پولیس تحفظ کی بجائے اپنے اپنی پوسٹنگ کراتے پھر رہے ہیں۔ہم اس لوٹ مار کی شدید مذمت کرتے ہیں۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ نئے آئی جی صاحب سے امید ہے اس جانب سخت احکامات کریں گئے۔ گزشتہ پندرہ سال پیپلز پارٹی کی حکومت رہی ہے انھوں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں تباہی مچائی ہے۔

ہم پیپلز پارٹی کے پندرہ سال کی حکومت کا وائٹ پیپر کی بجائے بلیک پیپر لائیں گئے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔قبضہ میئرکراچی صرف سوشل میڈیا پر مصروف ہے، سوشل میڈیا چھوڑو اور اسٹریٹ لائٹ لگوائیں۔ نگراں وزیراعلی سندھ اس شہر کی طرف دیکھیں اوراس لاوارث شہر کا خیال کریں۔

انھوں نے کہا کہ اب بھی شہرمیں یوسی آفس اور ٹاؤن آفس کی بحالی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ میئرصاحب بتائیں کہ ایڈمنسٹریٹرہوتے ہوئے بھی شہرمیں گٹر کے ڈھکن کیوں نہیں لگائے گئے۔ شہرمیں اہم شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

جب تک شہر میں ٹرانزیشن پیریڈ ہے ہم اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں مجبورنہ کیا جائے کہ ہم احتجاج کریں۔ ہم صرف جماعت اسلامی کے چیئرمین کو اختیارات دینے کی بات نہیں کررہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو بھی اختیارات ملنے چاہئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں