sibi-assitant

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سبی سید محمد کلیم کا سول ہسپتال سبی کا اچانک دورہ

کوئٹہ (گلف آن لائن) ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سبی سید محمد کلیم نے سول ہسپتال سبی کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈ کا دورہ کیا، صفائی کی صورتحال،ادویات کی کمی،ڈاکٹروں کی حاضریوں کا جائزہ لیا اور مسائل دریافت کئے۔انہوں نے ہسپتال کی صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔

اے ڈی سی سبی نے ہسپتال میں ڈاکٹر علی احمد بلوچ،ڈاکٹر جہانزیب بلوچ،ڈاکٹر نعیم بلوچ،ڈاکٹر کوثر اور ڈاکٹر یاسمین کو ڈیوٹی پر پایا اور ان کی کارکردگی کو سراہا اور غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں