ہمبٹوٹا (گلف آن لائن)افغانستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نجیب زدران پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نجیب زدران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور اب ان کی جگہ شاہد اللّٰہ کمال کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ منگل کو کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔