بجلی

بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، لوگوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی‘

فیصل آباد (گلف آن لائن)بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی‘ 100سے 200بجلی یونٹ استعمال کرنے والے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،1500سے 2000روپے والے گھریلوں صارفین کو 5000سے 12ہززار روپے بجلی بل جاری کیا گیا، انڈسٹری کی بندش سے بیروزگاری بڑھنے لگی،

بازاروں میں دکانوں پر کاروبار نہ ہونے کے برابر‘ گھریلو امور بھی متاثر‘ بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کے ملتے ہی فیصل آباد کے کئی علاقوں اور دیگر شہروں میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ہو شر با ءاضافے نے لوگوں سے ان کے دن کاسکون اورراتوں کی نیندیں چھین لی ہیں،

صنعتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا سلسلہ رکنے کانام نہیں لے رہا اور آئے روز کسی نہ کسی علاقہ میں صنعتی یونٹ بند ہونے کی خبریں معمول بن چکی ہیں‘ بجلی کی قیمتیں مسلسل بڑھنے سے لوگوں کی قوت خرید بھی جواب دینے لگی ہے اور وہ یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ہم بجلی کے بل ادا کریں یا پھر اپنے گھریلو استعمال کی اشیاءخریدیں،

اس صورتحال سے بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو چکی ہیں جبکہ حالیہ اضافہ کے بعد 1500سے 2000روپے والے گھریلوں صارفین کو 5000سے 12ہززار روپے بجلی بل جاری کیا گیا،‘ اس صورتحال سے پریشان لوگوں نے احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنا شروع کردیا ہے‘ کل فیصل آباد کے کئی علاقوں میں بھاری بھر کم بجلی بلوں کی وصولی پر لوگوں نے احتجاج کیا جبکہ آج بھی یہ سلسلہ جاری رہا،

غلام محمد آباد کے علاقے قادر آباد چوک میں لوگوں کی بڑی تعداد جن میں نوجوان‘بچے اور خواتین بھی شامل تھیں‘ انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہم بجلی کے بھاری بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے لہٰذا خدارا حکومت بجلی کی قیمتوں میں کیا جانیوالا اضافہ فوری طور پر واپس لے‘ دوسرے اضلاع سے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لوگوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور بجلی کے بھاری بھر کم بل وصولی ہونے پر لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں