استور(گلف آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے تیار کی جانے والی سفارشات کا مقصد گلگت بلتستان کے سکولز اور کالجز میں طلباءکیلئے وقت حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری ہے خطے کے نوجوانوں کی تعلیمی استعداد میں اضافے کے لئے کاراندس ادارہ کی طرف سے پرائمری سکولوں کے 3000 ٹیچرز کو فنانشل اینڈ ڈیجیٹل لٹریسی ٹریننگ دینگے اور NIBAF جو کہ سٹیٹ بینک کا ایک ادارہ ہے۔جو تمام پرائمری سکولوں میں نصاب کا باقاعدہ عملدرآمد کروائے گا۔
وزیر تعلیم گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل و فنانشل لٹریسی کو نصاب کا باقاعدہ حصہ بنانے کے لیے سفارشات مرتب کیا جائیں گی دور حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم کو جدت سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت کے پیش نظر نصاب میں بہتری کی خاطر یہ تجاویز مرتب کیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم دوست اقدامات کے ذریعے صوبے کے طول وعرض میں طلباءکے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے کوشش جاری ہے۔