چائنا میڈیا گروپ اور ساؤ۫تھ ایفریکن براڈکاسٹنگ

چائنا میڈیا گروپ اور ساؤتھ ایفریکن براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی طرف سے “چین-جنوبی افریقہ دوستی اور تعاون پر دستاویزی فلم”

جو ہا نسبر گ (گلف آن لائن) چائنا میڈیا گروپ اور ساؤ۫تھ ایفریکن براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے دستاویزی فلموں کی ایک سیریز “جوانی کے 25 سال- چین-جنوبی افریقہ دوستی اور تعاون کا ایک ریکارڈ” کی مشترکہ تیاری کا اعلان کیا، جس میں چین-جنوبی افریقہ برادرانہ تعلقات اور چین-

جنوبی افریقہ برادری کی تعمیر کے روشن مستقبل کی امید کو دکھایا جائے گا ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ اور ساؤتھ ایفریکن براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ایس اے سی) کے سی ای او واٹسیرا کے نمائندہ و چیف فنانشل آفیسر بی رونگ نے مشترکہ طور پر دستاویزی فلم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور معاہدے پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔

دستاویزی سیریز “جوانی کے 25 سال: چین-جنوبی افریقہ دوستی اور تعاون کا ایک ریکارڈ” چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان سفارتی، اقتصادی تعاون اور عوامی تبادلوں کی کامیابیوں کو پر مبنی ہے اور چین-جنوبی افریقہ دوستی اور تعاون کی مجموعی صورتحال کو کہانیوں میں بیان کرے گی ۔ یہ فلم سی ایم جی اور ساؤتھ ایفریکن براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ٹیلی ویژن اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بیک وقت چینی اور انگریزی میں نشر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں