بیجنگ (گلف آن لائن)چین کے جنرل کسٹم ہاؤس نے جاپان سے آبی مصنوعات کی درآمد کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہےجمعرات کے روز اعلان میں کہا گیا کہ فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی وجہ سے خوراک کو تابکاری آلودگی کے خطرات سے بچانے ،
چینی صارفین کی صحت کو تحفظ فراہم کرنے اور درآمد شدہ خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چینی جنرل کسٹم ہاؤس نے چین اور عالمی تجارتی تنظیم کے متعلقہ نظم و ضبط کے مطابق 24 آگست 2023 سے ہی جاپان سے آبی مصنوعات کی درآمد کو مکمل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مذکورہ فیصلے کے حوالے سے چینی جنرل کسٹم ہاوس کے متعلق آفسر نے جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی کسٹم انتظامیہ جاپان کے اس عمل سے چین تک پہنچنے والی زرعی مصنوعات کے آلودہ ہونے کے خطرے پر مکمل توجہ دے رہی ہے۔ اسی لیے جاپان سے درآمد کرنے والے خوراک پر نگرانی کو سخت بنایا گیا ہے۔