اسلام آباد (گلف آن لائن) بینک آف پنجاب کے بعدازٹیکس منافع میں جاری کیلنڈرسال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر38 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔
بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون تک کی مدت میں بینک آف پنجاب کو3.340 ارب روپے کابعد ازٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 38 فیصدکم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک آف پنجاب کو5.362 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔
جاری کیلنڈرسال کے پہلے 6 ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 1.02 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.64 روپے تھی۔جاری کیلنڈرسال کی دوسری سہ ماہی میں بینک آف پنجاب کو 2.183 روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3.22 ارب روپے تھا، دوسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 0.67 روپے ریکارڈکی گئی۔