supreem-court-of-pakistan

توہین رسالت ﷺاور توہین قرآن میں نامزد مرکزی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

جڑانوالہ (گلف آن لائن) عدالت نے توہین رسالت ﷺ اور توہین قرآن میں نامزد مرکزی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں7دن کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق توہین رسالت ﷺ اور توہین قرآن میں نامزد دونوں ملزمان راجہ عامر سلیم مسیح اور راکی سہوترا کو جوڈیشل مجسٹریٹ جڑانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7یوم کی توسیع کردی۔

ملزمان کو آئندہ پیشی پر یکم ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں