kamran-tesori3

گورنرسندھ کا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی بل پر دستخط سے انکار

کراچی (گلف آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹسیو ری نے میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی بل پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے بل واپس صوبائی حکومت کو بجھوا دیا۔

کامران ٹیسوری نے میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی بل پر دستخط سے انکار کردیا گیا اور بل نظر ثانی کے لیے صوبائی حکومت کو واپس بھجوادیاگیا، اب نئی حکومت تک نئی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا قیام عمل میں نہیں آ سکے گا۔

اس ضمن میں گورنر سندھ نے کہاکہ میئر یا ایڈمنسٹریٹر کو یونیورسٹی کا پرو چانسلر بنایا گیا، دیگر جامعات میں پرو چانسلر وزیر اعلیٰ سندھ کے اختیارات استعمال کرتا ہے۔

کامران ٹیسوری نے الحاق یا اس کے خاتمہ کے سیکشن پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے، لہذا معاملہ پر نظرثانی کرنے کے لئے بل صوبائی اسمبلی کو واپس بھیج رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سابق سوبائی کابینہ کی جانب سے میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی کے قیام کی منظوری دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں