وزیر اطلاعات

احتجاج اور بل جلانے سے بجلی سستی نہیں ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(گلف آن لائن) نگراں وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ احتجاج اور بل جلانے سے بجلی سستی نہیں ہوگی،

پرامن احتجاج عوام کا حق ہے،پر تشدد حملے،سرکاری عملے کو نشانہ بنانے کی اجازت کسی کو نہیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بلوں کے خلاف جاری احتجاج پر ایک بیان میں وزیر اطلاعات ے کہا کہ کل بھی کہا تھا،

آج بھی کہتا ہوں کہ صرف احتجاج، بل جلانے اور بل نہ دینے سے بجلی سستی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل ادا نہ کئے تو اکثر لوگوں کے لئے اندھیرا ہوگا، فہم فراست، سمجھ بوجھ اور بہتر حکومتی اقدامات سے ہی یہ مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے پر پرامن احتجاج عوام کا حق ہے،تاہم پر تشدد حملے اور سرکاری عملے کو نشانہ بنانے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں