سلمان صفدر

عمران خان کو خود معلوم نہیں تھا وہ سائفر کیس میں گرفتار ہیں،سلمان صفدر

اٹک (گلف آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کو خود معلوم نہیں تھا وہ سائفر کیس میں گرفتار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاءنے اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا جیل ٹرائل نہیں ہو سکتا،جیل ٹرائل صرف خطرناک مجرموں کے ہوتے ہیں۔

سابق وزیراعظم سے دو بار ایف آئی اے ٹیم نے تفتیش کی اور چلی گئی،15 دن پہلے عمران خان سائفر کیس میں جوڈیشل ہو چکے تھے لیکن کسی کو علم ہی نہیں۔وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی پراسکیوشن ایف آئی اے کی ڈومین نہیں،کسی کے علم میں نہیں کہ عمران خان سائفر کیس میں 15 اگست کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو خود معلوم نہیں تھا کہ وہ سائفر کیس میں گرفتار ہیں،سائفر کی اصل دستاویز دفترِ خارجہ میں ہے تو یہ مقدمہ کس بات کا ہے؟۔وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ ایسی دستاویز کی صرف کاپی متعلقہ حکام کو دی جاتی ہے۔کابینہ نے سائفر کو ڈی کلاسیفائیڈ کر دیا تو یہ آفیشل سیکرٹ نہیں رہا،ڈی کلاسیفائیڈ ہونے کے بعد معاملہ قومی سلامتی میں بھی رکھا گیا۔ دوسری جانب سائفر کیس میں عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور حاضری لگائی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی اٹک جیل میں موجود تھی۔ عدالت نے حاضری لگانے کے بعد عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی،سماعت کے بعد جج ابو الحسنات ذوالقرنین اٹک جیل سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں