نوازشریف میڈکل کالج

نوازشریف میڈکل کالج کا پہلا کانووکیشن یکم ستمبر کو ہو گا

گجرات (گلف آن لائن) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے نواز شریف میڈکل کالج کا دورہ کیا اور گورنر پنجاب چوہدری بلیغ الرحٰمن کے دورہ اور میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا،ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس،

پرنسپل نواز شریف میڈکل کالج ڈاکٹر اجمل فاروق ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ نواز شریف میڈکل کالج کا پہلا کانووکیشن یکم ستمبر کو علامہ اقبال ہال یونیورسٹی آف گجرات میں منعقد ہورہا ہے، مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری بلیغ الرحمن طلباءو طالبات میں اسناد تقسیم کریں گے،

انہوں نے کہا کہ کانووکیشن کے موقع پرطلباءو طالبات کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں، طلباءو طالبات اور ان کے ساتھ آئے والدین کے لئے بیٹھنے کے لیے بہترین ا اور پارکنگ کے لئے وسیع انتظامات کئے جائیں، پولیس کانووکیشن کے لئے آئے مہمانوں اور طلباءو طالبات کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائے، ریسکیو 1122 اسپیشل ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود رہےاور ٹریفک پولیس کانووکیشن کے لئے جامع ٹریفک پلان جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں