لاہور(گلف آن لائن)پہلا ایشیاکپ سال 1984 میں متحدہ عرب امارات کے شارجہ میں منعقد ہوا بعدازاں 1995 تک ٹورنامنٹ اُسی مقام پر کھیلا گیا تاہم 1986 میں بھارت نے سری لنکا کے ساتھ کشیدہ کرکٹ تعلقات کی وجہ ایونٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔
یہ وہ سوال ہے جس کا ہر کوئی جواب جاننے کا منتظر ہے لیکن ایشیاکپ جیسے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت فائنل میں کبھی ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آئے۔
1984 میں پہلا ایشیاکپ بھارت نے جیتا تھا، 1986 میں پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئے جبکہ 1988 سے 1995 تک بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں نے فائنل کھیلا۔
1997 میں سری لنکا اور بھارت، 2000 میں سری لنکا اور پاکستان، 2004 سے 2010 کے درمیان تین ایشیاکپ ہوئے اور تینوں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے۔
سال 2012 میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ 2014 میں پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئے۔ون ڈے فارمیٹ پر کھیلے گئے 2018 کے ایشیاکپ میں سری لنکا کو بھرت چیلنج درپیش تھا جبکہ گزشتہ سال ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا گیا ایونٹ کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں آئی لینڈرز فتح سمیٹنے میں کامیاب رہے تھے۔