ممبئی (گلف آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ رنبیر کپور کیساتھ تصاویر وائرل ہونے پرڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ فلم رئیس کی ریلیز اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سیگریٹ پیتے تصویر وائرل ہونے کے بعد سے سرحد کے دونوں جانب سے ٹرول کرکے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، مجھے دھمکیاں تک دی گئیں۔
ماہرہ نے بتایا یہی وہ وقت تھا جب میری حالت خراب ہوگئی تھی، مجھے پینک اٹیکس آتے اور بے ہوش ہو جاتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس ذہنی دباؤسے نکلنے کے لئے میری باقاعدہ تھراپی ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ڈپریشن اتنا شدید تھا کہ متعدد ماہر نفسیات کے پاس گئی مگر ذہنی حالت میں بہتری نہیں آرہی تھی، میرے آس پاس محبت کرنیوالے لوگ موجود تھے مگر وہ سب باہر کی دنیا تھی، اندرونی طور پر مجھے سکون نہیں مل رہا تھا، مگر پھر آہستہ آہستہ بہتری کی جانب آتی گئی۔