dengue

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ

لاہور (گلف آن لائن ) ڈینگی کے وار مزید تیز ہونے لگے ، 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے 37 جبکہ پنجاب بھر سے 90 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

راولپنڈی سے ڈینگی کے 18،فیصل آباد9 ،ملتان 7 اور شیخوپورہ سے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں برس پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1190 ہوگئی ہے۔

پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 80 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 50 مریض داخل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں