jamal-shah

نوجوانوں کی ‘ثقافتی خواندگی کی سرگرمیوں’ کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کا منصوبہ ہے، نگران وفاقی وزیر جمال شاہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے نوجوانوں کے لئے ثقافتی خواندگی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ وہ مستقبل کے رہنما اور معاشرے کے لئے موثر شراکت دار بن سکیں۔

ہفتہ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ متنوع ثقافتی پس منظر کے طلبا کے ساتھ مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لیے اساتذہ اور معلمین کے لیے ثقافتی قابلیت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے اگر ہر شہری اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے اور ذمہ داریاں ادا کرے۔

نگران وفاقی وزیر نے مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو مؤثر طریقے سے فروغ دینے کی ضرورت پر مزید زور دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ورثے، تہذیب، زبان، فن اور ثقافت کو تخلیقی اور تعمیری انداز میں اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے مختلفگ مقامات پر جدید ترین عجائب گھر متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے اور توقع ہے کہ ہر شہر میں جلد ہی اپنا آرکیالوجیکل میوزیم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں