لاہور(گلف آن لائن) پاکستان کی طبی تاریخ میں پہلی بار ایم بی بی ایس کے امتحان میں لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج (پی جی ایم آئی) کے ڈاکٹر حافظ محمد ولید ملک نے 29گولڈ میڈلز حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جو طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ولید نے گزشتہ سال ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران 29 گولڈ میڈل جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔کچھ ماہ قبل انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکا¶نٹ پر ملازمت نہ ملنے کا انکشاف کیا تھا۔محمد ولید نے کہا تھا کہ میرٹ پر جاب ملنا ناممکن سی بات ہے۔
تاہم اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکا¶نٹ پر جاب ملنے سے متعلق خوشخبری سنائی ہے۔محمد ولید نے کہا کہ اللہ پر بھروسہ رکھو،وہ تمہاری رہنمائی کرے گا اور تم پر اپنی رحمتیں برسائے گا، الحمدللہ ایک نئے باب کا آغاز کر رہا ہوں۔محمد ولید نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگ میری ملازمت سے متعلق پوچھ رہے ہیں۔میں سرکاری نہیں پرائیویٹ ہسپتال میں کام کر رہا ہوں اور تاحال پاکستان میں ہی ہوں۔مجھے اپنی دعا¶ں میں یاد رکھیں،
محمد ولید نے مزید کہا کہ مجھ سے میرے ہسپتال کا نام اور تنخواہ سے متعلق سوال کرنا بند کریں، میں اسے خفیہ رکھ رہا ہوںخیال رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے سر انجام دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک ریکارڈ قائم کیااس حوالے سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ولید ملک کا کہنا تھا کہ جب ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تو ابتدا میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن پھر سخت محنت کی جس کے باعث کامیابیاں نصیب ہوئیں۔
حافظ ولید ملک سے قبل یہ اعزاز کنگز ایڈورڈز میڈیکل کالج کی طالبہ کے پاس تھا جنہوں نے ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے دوران 23گولڈ میڈل حاصل کیے تھے۔اس کے علاوہ میڈیکل کے ایک اور طالبعلم ڈاکٹر شہزاد نے بھی 21گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کیا۔