statistics

برقی مشینری اورآلات کی درآمد میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر28فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

فیصل آباد (گلف آن لائن)برقی مشینری اورآلات کی درآمد میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر28فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے مہینے میں برقی مشینری اورآلات کی درآمد پر174ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 28فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں برقی مشینری اورآلات کی درآمد کا حجم 241ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔جون کے مقابلے میں جولائی میں برقی مشینری اورآلات کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر48فیصد نموریکارڈ کی گئی۔

جون میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات پر117ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا جوجولائی میں بڑھ کر174ملین ڈالر ہوگیا۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینے میں مشینری گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر21فیصد کمی اورجون کے مقابلے میں ماہانہ بنیاد پر20فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں