اسلام آباد (گلف آن لائن) قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں نمایاں کمی ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے،
جولائی اور اگست کے ماہ میں ملک میں 2.76 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی کھپت اس سے 7 فیصد زیادہ تھی۔دارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ برقی مشینری اور آلات کی درآمد میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،
جولائی میں برقی مشینری اورآلات کی درآمد پر 174 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہے۔اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے مہینہ میں کمی ریکارڈ ہوئی، جولائی میں پام آئل کی درآمدات میں 5.40 فیصد اورسویابین آئل کی درآمدات میں 6.82 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،
تاہم افغانستان کو پاکستان سے ہونے والی ایکسپورٹ کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا، کیوں کہ جولائی 2023ءمیں افغانستان کو 42.173 ملین ڈالرکی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں رواں برس 32.79 فیصد کا اضافہ ہے۔