کراچی(گلف آن لائن)نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا۔
وزیراعلیٰ ہاوس سے جاری پیغام میں نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان عدالتی تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد کئے جائیں گے۔
انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔