فیصل آباد (گلف آن لائن)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ڈاکٹرز و دیگر عملے کیلئے بائیو میٹرک حاضری کو لازمی قرار دے دیا، اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں بیشتر ڈاکٹرز اپنی حاضری نہیں لگا رہے، ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز کی حاضری کو ہر صورت ہسپتالوں میں یقینی بنایا جائے، ہسپتال کے عملے کی حاضری کو بھی بائیو میٹرک کے ذریعے لگایا جائے.
جبکہ ڈاکٹرز بھی بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری پوری نہ کرنے والے عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،
بائیو میٹرک حاضری ذریعے گھوسٹ ملازمین بھی پکڑے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے حالات اور ڈاکٹرز و دیگر عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک حاضری ضروری ہے۔