shahbaz-sharif

ایک بار پھر پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیں چھ ستمبر کے جذبے اور عزم کی ضرورت ہے،شہباز شریف

لندن(گلف آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پاکستان کی ترقی کیلئے چھ ستمبر کے جذبے اور عزم کی ضرورت ہے،قوم شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے جانیں قربان کرکے ارض پاک کی سلامتی کو یقینی بنایا ۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ایک بار پھر اسی طرح پاکستان کے لئے ایک ہونے اور چھ ستمبر کے جذبے، اتحاد اور عزم کی ضرورت ہے ، اسی سے پاکستان کے دفاع، ترقی اور معاشی خوشحالی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنگ ستمبرعوام اور فوج کے دفاع وطن کیلئے ایک جان ہوکرلڑنے کی سنہری تاریخ کا یادگاردن ہے، یہ وہی دن ہے جب پاکستان کے شیر دل عوام اور افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا دی تھی۔

پاک فضائیہ، بحریہ، بری افواج نے بے مثال شجاعت، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے جانیں قربان کرکے ارض پاک کی سلامتی کو یقینی بنایا ،

جب دشمن نے للکارا تھا تو پوری قوم ہر طرح کی تقسیم مٹا کر ایک ہو گئی تھی۔

شہباز شریف نے شہدائے پاکستان کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والوں کو

اپنا تبصرہ بھیجیں