tawan tanzeem

چین، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے انصاف کی کانفرنس میں اتفاق رائے کا اعلان

بیجنگ (گلف آن لائن) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے انصاف کی دسویں کانفرنس شنگھائی میں منعقد ہوئی جس میں رکن ممالک کے وزرائے انصاف نے اتفاق رائے سے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رکن ممالک کے وزرائے انصاف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے بعد گزشتہ 10 سالوں کے دوران وزرائے انصاف کی کانفرنس کے ٹھوس نتائج کی مکمل توثیق کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی سماجی، سیاسی اور معاشی زندگی کے تمام شعبوں میں انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے اصول کی بنیاد پر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی مستحکم، پائیدار اور کامیاب ترقی کے لئے ایک اہم عنصر ہے ۔اعلامیے میں قانونی اور عدالتی شعبوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔

اس دوران ، چین کی وزارت انصاف نے روسی فیڈریشن کی وزارت انصاف اور کرغیز ستان کی وزارت انصاف کے ساتھ دو طرفہ سالانہ تعاون فریم ورک دستاویزات پر بھی دستخط کیے ، جس میں قانون کی حکمرانی کے شعبے میں باہمی تبادلوں اور تعاون کے مخصوص مواد اور شکل کو مزید واضح کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں