jackie-shrof

بالی وڈ سٹار سلمان خان کو میں نے متعارف کرایا،جیکی شروف

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ سٹار جیکی شروف نے سلمان خان سے متعلق انکشاف کیا کہ میں نے اپنے ڈائریکٹرز کو اس کی تصاویر دکھائیں.

تو اسے فلموں میں کردار ملنے لگے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جیکی شروف کا کہنا تھا کہ میں نے اس سلمان خان کو اس وقت دیکھا تھا جب وہ 17 برس کا تھا،

سلمان خان کی تصویر اس وقت دیکھی تھی جب میں ان کے والد کے ساتھ کام کر رہا تھا اور میں نے یہ تصاویر اپنے ڈائریکٹرز کو دکھائیں تو انہیں فلموں میں کام ملنے لگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں