وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی س

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں بلجیم کے سفیر کی ملاقات،تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں بیلجیئم کے سفیر چارلس ڈیلوگن نے جمعرات کو ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے دوطرفہ تعاون کے شعبوں اور اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں