anwar-ul-haq-6

ٹیکس وصولی میں اضافے تک ملکی معیشت میں بہتر ی نہیں آ سکتی،نگران وزیراعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن) نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافے تک ملکی معیشت کی بہتری ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اسلام آباد ایوانِ صنعت و تجارت کے وفد نے ملاقات کی۔

نگران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہوں اور قابلِ عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتا ہوںکاروباری افراد کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ذمہ داریاں سنبھالتے ہی کاروباری برادری سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری موجودہ حالات کے باوجود ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔تاجروں،صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کریں گے۔ٹیکس کے نظام میں اصلاحات یقینی بنا رہے ہیں اور ٹیکس کا نظام ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔

نگران وزیراعظم نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک میں ٹیکس وصولی میں اضافہ نہیں ہوتا تب تک ملکی معیشت کی بہتری ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ملک بھر بالخصوص سرحدی علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا،گزشتہ 48 کے دوران کریک ڈاؤن کئے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج موصول ہو رہے ہیں۔ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ سے متعلق مشاورت جاری ہے،

اسمگلنگ کی روک تھام کا ہمسایہ ممالک کے حکام نے بھی خیر مقدم کیا۔ انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور بجلی چوروں کے خلاف م¶ثر کارروائی کی جائے گی۔ ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے وزارتِ کامرس کو ہدایت کی کہ ملک بھر کے چیمبرز سے تجاویز اور مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں