momina-iqbal

ڈراموں میں آنے سے پہلے وہ ماڈلنگ کرتی تھیں،مومنہ اقبال

کراچی (گلگ آن لائن)اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ والد سے چھپ کر ماڈلنگ کی لیکن بل بورڈز پر تصاویر لگیں تو والد نے پکڑ لیا.

انہوں نے ان خیالات کا اظہار انٹرویو میں کیا ان کاکہنا تھا کہ ڈراموں سے آنے سے پہلے وہ ماڈلنگ کرتی تھیں پھر ایک پراجیکٹ کیلئے کال آئی تو میں نے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی میں ماڈل ہوں اور ماڈل ہی ٹھیک ہوں لیکن کافی اصرار کیا گیا تو میں چلی گئی اور پھر مجھے ڈرامے میں کاسٹ کرلیا گیا۔

ماڈلنگ میں آنے سے قبل بیچلرز کررہی تھیں، والد کافی سخت تھے اور ناراض بھی تھے کہ یہ سب ٹھیک نہیں،ماڈلنگ نہیں کرنی لیکن میں نے چھپ کر ماڈلنگ کی۔

پھر والد کو خود اپنی تصاویر دکھانے لے کر گئی معذرت کی اور بتایا کہ میں نے اپنے وقت کو ضائع نہیں کیا۔ والد بعد میں راضی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ جہاں بھی جارہی ہو مجھے بتاکر جانا پھر میں انہیں بتاکر جاتی تھی اور والد کو اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے ملوایا کرتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں