سپیکرقومی اسمبلی

سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا پی آر اے کے انتخابات کی خوشگوار ماحول میں انجام دہی پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (گلف آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے انتخابات کی خوشگوار ماحول میں انجام دہی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے والے پارلیمانی رپورٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو پی آر اے کے الیکشن کے موقع پر انہوں نے پریس لاﺅنج میں واقع پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے الیکشن کمیٹی کے ممبران انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیکر نے خوشگوار ماحول میں جاری الیکشن کے جمہوری عمل کو سراہا اور انہوں نے امیدواروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

الیکشن کمیٹی نے انتخابات سے متعلق امور پر سپیکر قومی اسمبلی کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ الیکشن کمیٹی کے ممبران اور امیدواروں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے الیکشن میں بہترین انتظامات اور بھرپور تعاون پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں