arshad-wali

محکمہ آثار قدیمہ نے نگراں وزیر سیاحت کی جانب سے مکلی میں تاریخی مقبرے کے تالے تڑوانے کا نوٹس لے لیا

کراچی(گلف آن لائن) محکمہ آثار قدیمہ نے سندھ میں نگراں وزیر سیاحت ارشد ولی کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مکلی میں تاریخی مقبرے کے تالے تڑوانے کا نوٹس لے لیا۔

نگراں وزیرسیاحت 6 ستمبر کو مکلی دولہہ دریا خان کے مقبرے پرپہنچے تو وہاں تالا لگا ہوا پایا جس پر انہوں نے عملے کی آمد کا انتظار کیے بغیراسے تڑوا دیا تھا۔محکمہ آثار قدیمہ نے غیرحاضری پر مکلی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

نوٹس ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی منظوراحمد کناسرو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق شام 5 بجے مقبرے کو عوام کیلئے بند کردیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ یونیسکو نے مکلی کے قبرستان کو عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔

اس لحاظ سے اسے نقصان پہنچانا قانونی طور پرجرم ہے۔مکلی کے تاریخی قبرستان کے حکام نے کہاکہ عالمی ورثے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے۔تالا توڑنے کے بعد متعلقہ محکمے نے نگراں وزیراعلی سندھ کو واقعہ کی رپورٹ بھجوائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں