tahir-ashrifi

ملک دشمن طا قتیں پاکستان میں فرقہ وار یت چاہتی ہیں،سنی علما ءکونسل

لاہور(گلف آن لائن) صدر سنی علما ءکونسل پنجاب مولانا اشرف طاہر، صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک دشمن طا قتیں پاکستان میں فرقہ وار یت چاہتی ہیں،ملک میں مو جود بیرونی طاقتیں بھر پاکستان میں فر قہ وار یت کی آ گ لگانے میں مصرو ف عمل ہیں،گلگت بلتستان میں حالات خراب کرنے والو ں کیخلا ف فوری کاروائی کی جائے مجرمو ں کو پکڑا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ملک دشمن طا قتیں یاد رکھیں ہم جاگ رہے ہیں اورملک میں فر قہ وار یت کی آ گ لگانے کی کو شش کو ناکام بنا دیں گے، پڑو سی ملک کے شر پسند اورملک دشمن پاکستا ن کے امن کو تباہ کرنے کی مذموم کو شش کررہے ہیں جس میں انہیں ان شاءاللہ ناکامی کامنہ دیکھنا پڑے گا،

پاکستان ہمار ا ملک ہے اس کی حفاظت کیلئے ہم جانیں قربان کردیں گے لیکن ملکی سلامتی کیخلاف کسی ساز ش کو کامیا ب نہیں ہو نے دیں گے پاک فوج کی ملک میں قیام امن کیلئے قر بانیاں تاریخ کا حصہ ہیں ہم ان قر بانیو ں ضا ئع نہیں ہو نے دینگے۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے حالا ت کی خر ابی کے ذمے داروں کو کٹہرے میں لا یا جائے اور قانون کے مطا بق سزادی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں