اسلام آباد(گلف آن لائن) ڈیموں کی کمی کے باعث پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔
پاکستان میں ڈیموں کی کمی کے باعث 13 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ تربیلا اور منگلا ڈیموں کے برابر پانی سمندر کی نذر ہوگیا جس کی اقتصادی لحاظ سے مالیت 13 ارب ڈالر بتائی جارہی ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق واپڈا رپورٹ کے مطابق کوٹری بیراج سے سمندر میں 13.156 ملین ایکڑ فٹ سیلابی پانی سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔