فیصل آباد (گلف آن لائن)دالوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں دالوں کی درآمدات پر748.045 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 46فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 میں دالوں کی درآمدات پر512.95 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں دالوں کی درآمدات میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرنموریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی میں دالوں کی درآمدات کاحجم 65.25 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 25.01 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں دالوں کی درآمدات پر52.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
جون کے مقابلہ میں جولائی میں دالوں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر54 فیصدکی نموہوئی۔ جون میں دالوں کی درآمدات پر42.49 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جوجولائی میں بڑھ کر65.25 ملین ڈالرہوگیا۔