quaid-azam

قائد اعظم کی 75ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

کراچی/لاہور/اسلام آباد (گلف آن لائن) قائداعظم محمد علی جناح کی75ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔تفصیلات کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کی75ویں برسی پورے ملک میں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔

بانی پاکستان کے مزار پر تقریبات کا آغاز قرآنی خوانی سے ہوا جس میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ کے اراکین شریک ہوئے۔

بعدازاں وزیراعلی،گورنر سندھ کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے نمائندے اور ڈی جی رینجرز نے سندھ مزار پر حاضری دی۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی قائداعظم کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

سکول، کالجز میں منعقدہ تقاریب میں قائداعظم کے کردار پر روشنی ڈالی گئی اور مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے حصول کے لئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں