muhammad-ali

وزیر توانائی کی سولر نیٹ میٹرنگ ریٹ میں تبدیلی کی خبروں کی تردید

کراچی(گلف آن لائن) نگران وزیر توانائی محمد علی نے سولر کی نیٹ میٹرنگ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر باتیں گردش کررہی ہیں کہ نگران حکومت سولر نیٹ میٹرنگ کے ریٹ کو 19روپے سے کم کر رہی ہے، ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، سب بے بنیاد باتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث صارفین کو مہنگی بجلی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف کی قیمت کم کرنے کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں