ڈاکٹرشمشاد

پاکستان ترکیہ کے ساتھ معیشت وسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کاخواہاں ہے، ڈاکٹرشمشاد

اسلام آباد( گلف آن لائن)نگراں وزیرخزانہ،محصولات، اقتصادی امور ونجکاری ڈاکٹر شمشاد اخترنے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ معیشت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر محمود پکاشی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نے ترکیہ کے سفیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اس میں وسعت کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے دونوں برادر اقوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں